گورنر کوٹہ کے تین ارکان قانون ساز کونسل کے انتخاب کو تلنگانہ ہائی کورٹ میں چیلنج

0
135

حیدرآباد  تلنگانہ ہائی کورٹ نے حالیہ دنوں گورنر کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل کے لئے ،منتخب تین ارکان کے انتخاب کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سماعت کے لئے قبول کرلیا ہے اور تینوں ارکان کونسل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون چار ہفتے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ریاستی حکومت کی سفارش پر گورنر نے گورٹی وینکینا، بسوا راج ساریا اور دیانند کو قانون ساز کونسل کے لئے منتخب کیا تھا تاہم ہائی کورٹ نے اس انتخاب کے خلاف سماجی کارکن دھانا گوپال کی جانب سے داخل کردہ عرضی کو سماعت کیلئے قبول کرلیا جس میں انہوں نے ان تینوں کے انتخاب کو چیلنج کیا ہے۔عرضی گزار نے عدالت کو بتایا کہ گورنر کوٹہ کے تحت انتخاب میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔


Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here