تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو اسکول ٹیچر بن گئے- Telangana Finance Minister Harish Rao became a school teacher

0
110

حیدرآباد:  تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو اسکول ٹیچر بن گئے جنہوں نے میدک ضلع کے پاپناپیٹ کے ایک اسکول کا معائنہ کرتے ہوئے طلبہ کی صلاحیتوں کی جانچ کی۔ انہوں نے طلبہ سے کئی سوالات کرتے ہوئے ان کی ذہانت کا امتحان بھی لیا۔انہوں نے کورونا کے بعد کھولے گئے اسکولس میں تدریس کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ اس اسکول میں لیا اور طلبہ سے مختلف استفسارات بھی کئے۔ساتھ ہی وزیر موصوف نے طلبہ سے ان کی خواہشات اور ان کے خوابوں کے بارے میں بھی پوچھااور ان کے جوابات سننے کے بعد ان کی ستائش بھی کی۔ان کے کلاس روم کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف گروپس میں تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔بعض بچوں نے ان کے سوال کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ آن لائن کلاس کے بجائے اسکول میں کلاسس ان کو اچھی لگ رہی ہیں۔مقامی رکن اسمبلی پدمادیویندر ریڈی سمیت کلکٹر اور دوسرے اس موقع پر موجود تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here