تلنگانہ:سڑک حادثہ میں ہلاکت کا سبب بننے پر دس سال سزا کی گنجائش۔ریاست بھرمیں جلد عمل

0
90

حیدرآباد:  تلنگانہ میں بڑھتے سڑک حادثات کی روک تھام کے لئے پولیس سخت اقدمات کررہی ہے۔ لاپرواہی کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے ہلاکت کا سبب بننے والے افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 304کے سب سکشن 2کے تحت معاملہ درج کیاجارہا ہے۔اس دفعہ کے تحت معاملہ درج کرنے پر کم ازکم دس سال کی سزا کی گنجائش ہے۔موجودہ طورپر حیدرآباد میں ہی اس دفعہ کے تحت معاملات درج کئے جارہے ہیں۔جلد ہی ریاست بھر میں اس پر عمل کیا جائے گا۔موجودہ طورپر حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے افراد کو ایک یا دو دن کی سزا کویقینی بنایاجارہا ہے۔اب اس طرح کی خلاف ورزی کرنے اور کسی کی ہلاکت کا سبب بننے پر تعزیرات ہند کی دفعہ 304کے سب سکشن دو کے تحت معاملہ درج کرنے پرکم ازکم دس سال کی گنجائش ہوگی۔بنجاراہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں یکم جولائی 2016کو پیش آئے سڑک حادثہ میں 9سالہ لڑکی رمیا کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد پولیس نے پہلی مرتبہ اس دفعہ کے تحت معاملہ درج کیاتھا۔ ریاست بھر میں جلد ہی اس پر عمل کیاجائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here