پنجی ، 21 مئی : گوا کی ایک مقامی عدالت نے جمعہ کو ’تہلکہ‘ میگزین کے ایڈیٹر ان چیف ترون تیج پال کو عصمت دری کے الزامات سے بری کردیا۔ تیج پال پر ان کے میگزین کی ایک جونیئر خاتون صحافی نے 2013 میں فائیو اسٹار ہوٹل میں زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔
تیج پال کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات 376 (عصمت دری) ، 341 (کسی کو غلط طریقے سے روکنے) ، 342 (کسی پر غلط الزام لگانے) ، 354 اے (جسمانی ایذا رسانی) اور 354 بی (مجرمانہ حملہ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
اس فیصلے کے بعد تیج پال کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے ان کے مؤکل کو تمام الزامات سے بری کردیا ہے لیکن ابھی تک آرڈر کی کاپی نہیں دی گئی ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ آرڈر کی کاپی بعد میں اپ لوڈ کی جائے گی۔