وزیر اعلی بننے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا: رجنی کانت

0
97

چنئی، 12 مارچ (یواین آئی) تمل کے مشہور اداکار اور سیاسی عزائم سے لبریز لیڈر رجنی کانت نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے کبھی وزیر اعلی بننے کا نہیں سوچا اور وہ پارٹی صدر بننے کو ترجیح دیں گے ۔مسٹر رجنی کانت نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا‘‘میں نے وزیر اعلی بننے کے لیے نہیں سوچا۔

یہ میرے خون میں نہیں ہے ’’۔مسٹر رجنی کانت نے پارٹی صدر اور وزیر اعلی کی ذمہ داری کے حوالہ سے کہا‘‘اگر میری پارٹی 2021 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات لڑتی ہے تو میں پارٹی صدر بننے کا فیصلہ کروں گا’’۔ مسٹر رجنی کانت نے اگرچہ ابھی تک اپنی پارٹی شروع نہیں کی ہے ۔سرکردہ اداکار نے کہا‘‘دو پاور سینٹر ہونے سے کوئی الجھن نہیں ہوگی۔

پارٹی صدر کو اپوزیشن لیڈر کی طرح ہونا چاہئے ، جو وزیر اعلی سے سوال کر سکے ۔ حکمراں پارٹی کا لیڈر اور وزیر اعلی دو الگ الگ آدمی کوہونے چاہئے ۔ پارٹی لیڈر نظریہ پر چلنے کے لئے ہدایات دینے والا اور وزیر اعلی چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی طرح ہونا چاہئے ’’۔

انہوں نے کہا‘‘میں ایک اچھی حکومت بنانے میں مدد اور حکمرانی میں نوجوان اور باصلاحیت لوگوں کو شامل کرنے کے لئے ایک لنک بننے کی کوشش کروں گا۔

پارٹی اور اس کی قیادت والی ممکنہ حکومت کے لئے الگ الگ سربراہ ہوں گے ’’۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی نظام اور تمل ناڈو کی سیاست میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور یہ تبدیلی اگر ابھی نہیں ہوئی تو کبھی نہیں ہوگی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here