تمیلسائی سندرراجن کو پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنرکا حلف دلایاگیا- Tamil Nadu Sundarrajan sworn in as Lieutenant Governor of Puducherry

0
42
Tamil Nadu Sundarrajan sworn in as Lieutenant Governor of Puducherry

پڈوچیری:  تلنگانہ کی گورنر تمیلسائی سندرراجن نے جمعرات کے روز مرکز کے زیر کنٹرول پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔
مدراس ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سنجیو بنرجی نے یہاں راج نواس میں منعقد ایک سادہ تقریب میں لیفٹیننٹ گورنرمحترمہ سندرراجن نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر وی نارائن سامی ، اسمبلی اسپیکر شیواکولونتو ، قائد حزب اختلاف این رنگاسامی ، راجیہ سبھا ممبر گوکل کرشنن اور سینئر ایڈمنسٹریٹیوافسران موجود تھے۔
محترمہ کرن بیدی کو 16 فروری کو پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد محترمہ سندرراجن کو یہاں کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔
محترمہ سندرراجن پڈوچیری کی 26 ویں اور پانچویں خاتون لیفٹیننٹ گورنر ہیں۔ اس سے قبل خواتین لیفٹیننٹ گورنرز میں راجندر کماری باجپائی ، چندراوتی ، رجنی رائے اور کرن بیدی تھیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here