تیس ممالک کے 500 مصنف اور فنکار ٹیگور فیسٹیول میں حصہ لیں گے

0
278

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی)رویندر ناتھ ٹیگور یونیورسٹی 4 سے 10 نومبر تک بھوپال میں ٹیگور میموریل میں سات روزہ بین الاقوامی ساہتیہ اور کلا فیسٹیول ّویشو رنگ‘ کا انعقاد کررہا ہے۔ اس کا افتتاح ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے سرفراز کہنہ مشق ادیب رمیش چندر شاہ اور چترا مدرل اور ناقد دھنجے ورما کریں گے۔

اس فیسٹیول کے سلسلے میں ہی جمعہ کو یہاں ٹیگور سمیت 12 نوبل ایوارڈ یافتہ شاعروں پر بھی ساہتیہ اکادمی میں ایک پروگرام ہونے جارہا ہے۔ اس میں ساہتیہ اکادمی کےسابق سکریٹری اندرناتھ چودھری ٹیگور پر افتتاحی تقریر کریں گے۔

پروگرام میں پبلو نرودا، ناظم حکمت، محمود درویش، ڈیریک وال کاٹ، وول شیانکا اور مشہور عالمی شاعروں کے تخلیقات کے ہندی تراجم پر بھی بات چیت ہوگی۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر سنتوش چوبے نے جمعرات کو یو این آئی کو بتا یاکہ تین سال پہلے ٹیگور بین الاقوامی کلا کیندر کی ہم نےبھوپال میں بنیاد رکھی تھی۔ اس کے اعزاز میں یہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس میں 300ممالک کے 500 سے زیادہ مختلف شعبوںسے وابستہ دانشور حصہ لیں گے۔

ٹیگور پر یہ اب تک کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ ہم کسی سرکاری امداد کے بغیر یہ انعقاد کررہے ہیں تاکہ نوجوان نسل میں ادب اور فن کے تعلق سے بیداری پیدا کی جائے۔ اس میں بنگلہ دیش، میانمار، روس، تبت، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور فلپائن وغیرہ کے مصنفوں کے علاقہ گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ اور پدم ایوارڈ سے سرفراز ادیب اور مصنف شرکت کریں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here