شام کا المیہ غیر ملکی مداخلتوں کا نتیجہ ہے، روس

1
206

ماسکو: روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ شام میں موجودہ بحران اُن کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کا نتیجہ ہے جو کہ بین الاقوامی دہشتگردی خصوصاً فوج اور اقتصادی معاملات پر ہے۔

شام کا المیہ غیر ملکی مداخلتوں کا نتیجہ ہے، روس

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جن ممالک نے براہ راست شام میں مداخلت کی، وہ دوہری معیاری پالیسی اور دہشت گردی کی تنظیموں سمیت مذاکرات سے انکاری قوتوں کی حمایت کرتے ہیں۔

وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان ممالک کو اس بحران کو ختم کرنے کی بنیادی ذمہ داری نبھانی چاہئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شام کے بارے میں روسی پالیسیاں ملک کی خودمختاری ، آزادی اور علاقائی سالمیت کے احترام پر منحصر ہیں اور روس نے “داعش” دہشت گرد تنظیم کو شکست دینے میں فیصلہ کن شراکت کی ہے۔

وزارت نے یہ بھی کہا کہ ماسکو جو بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرتا ہے ، وہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 252 کے مطابق شامیوں کے زیرقیادت سیاسی عمل کی حمایت کے لئے پرعزم ہے۔

Also read

1 COMMENT

  1. I lօved as mucһ as you’ll recеive carried out right here.
    The sketch is attractive, your authored material stylish. nonethelesѕ, you
    command get bought ɑn nervousness οver that you wish be
    delivering the following. ᥙnwеll unquestionably come more formerly again as exactly tһe same
    nearly a lot often іnside case you shield this hike.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here