شام نے اسرائیلی حملے کو ایک بار پھر ناکام بنا دیا

0
62

اسرائیل نے شامی دارلحکومت دمشق پر میزائلوں سے حملہ کردیا جسے شامی ایئر ڈیفنس نے ناکام بنادیا۔

شامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق پرمیزائلوں سے حملہ کیا، اسرائیلی میزائل حملوں کو شامی ایئرڈیفنس نے ناکام بنا دیا۔

شامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے میزائل حملوں میں صرف املاک کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید اسرائیلی حملوں کو روکنے کے پیش نظر فضائی دفاعی نظام کو متحرک کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 5 فروری کو بھی اسرائیلی نے جولان کی جانب سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے کئی میزائل داغے، تاہم شامی افواج نے تمام میزائل ہوا ہی میں تباہ کردیے۔ مبصر برائے انسانی حقوق کے مطابق اسرائیل نے حملے میں حکومتی افواج اور ایرانی ملیشیاؤں کو نشانہ بنایا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شامی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں جنوبی علاقے کے بعض اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس میں صرف مادی نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ماہ کے دوران اسرائیل نے شام کے کئی علاقوں میں سرکاری فورسز، ایرانی اور اس کی معاون ملیشیاؤں کے عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ رواں سال 13 جنوری کو شام کے مشرق میں ہتھیاروں کے ڈپوؤں اور عسکری ٹھکانوں پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 57 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جن کا تعلق شامی فوج اور ایرانی ہمنوا گروپوں سے تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here