شام میں کار بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق

0
151

شام کے شہر تل ابیض میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل رات شام کے شہر تل ابیض کے ایک ریسٹورنٹ کے قریب کار بم کا دھماکہ ہوا۔ ترکی سے وابستہ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دھماکہ مسلح کرد گروہوں نے کیا۔

شہر تل ابیض صوبہ رقہ میں واقع ہے اور یہ شام اور ترکی کی سرحد کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کی فوج 9 اکتوبر2019 سے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور شام و ترکی کی سرحدوں کو کرد ملیشیا سے پاک کرنے کے بہانے شمالی شام پر حملے کر رہی ہے ۔ ترکی کرد ملیشیاء کو دہشتگرد کہتا ہے۔

دوسری جانب شام کے حکام نے تاکید کی ہے کہ وہ اپنی ارضی سالمیت اور قومی اقتداراعلی کا دفاع کریں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here