روہنگیا معاملہ میں سپریم کورٹ چار ہفتہ بعد کرے گا سماعت

0
208

نئی دہلی، 21 نومبر (یواین آئی) سپریم کورٹ روهنگيا سمیت تمام غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنے والی درخواست پر چار ہفتہ بعد سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس ایس اے بوب ڈے کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اشونی اپادھیائے کی درخواست کی سماعت کے لیے منظور کرلیا۔

عدالت نے کہا کہ وہ اس معاملہ پر چار ہفتے بعد سماعت کرے گیدرخواست گزار اشونی اپادھیائے نے کیس کاخصوصی ذکر کیا اور درخواست پر جلد سماعت کرنے کی درخواست کی، لیکن عدالت نے فوری سماعت سے صاف انکار کر دیا۔

مسٹر اپادھیائے نے دلیل دی کہ روہنگیا اور بنگلہ دیشی شہری ہندوستانیوں کی روزی روٹی چھین رہے ہیں۔جسٹس بوبڈے نے کہا’’اس مفاد عامہ کی عرضی کو چار ہفتہ بعد سماعت کے لئے درج کیا جائے‘ بنچ میں جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سوريہ كانت بھی شامل ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here