نئی دہلی : سپریم کورٹ نے مندروں،مسجدوں اور دیگر مذہبی مقامات پر خواتین کے داخلے کےمعاملے کو جمعرات کو وسیع بینچ کے سپرد کردیا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی،جسٹس روہنگٹن پھلی نریمن،جسٹس اے ایم کھانولکر ،جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس اندو ملہوترا کی آئینی بینچ نے 3:2 کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔
آئینی بینچ نے مذہبی مقامات پر خواتین کے داخلے جیسے وسیع مسئلے کو سات ججوں کی آئینی بینچ کے سپرد کردیا۔
اس دوران بینچ نے کہا کہ سبریمالا مندر میں سبھی عمر کے زمرے کی خواتین کے داخلے کے سلسلے میں پہلے دئےگئے فیصلے کو وسیع بینچ کا آخری فیصلہ آنے تک برقرار رکھا جائےگا۔
اس معاملے میں جسٹس نریمن اور جسٹس چندرچوڑ نے فیصلے سے اختلاف ظاہر کیا اور الگ سے اپنے فیصلہ سنایا۔
Also read