سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت اور آئین کے اصولوں کی فتح: شردپوار،عام لوگوں میں مسرت کی لہر

0
136

ممبئی 26 نومبر(یواین آئی)نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)کے صدر شردپوار نے آج سپریم کورٹ کے مہاراشٹر کے سیاسی حالات پردئیے جانے والے فیصلہ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یوم آئین کے موقع پرجمہوریت اور آئین کے اصولوں کی فتح قرار دیا ہے.

شردپوار نے کہاکہ “میں قابل احترام سپریم کورٹ کاشکرگزار ہیں کہ اس کے فیصلے سے جمہوریت کے اصولوں اور آئین کی فتح ہوئی ہے۔یہ اہمیت کی بات ہے کہ یوم آئین پر یہ فیصلہ آیا ہے جوکہ بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو بہترخراج عقیدت ہے واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنويس کو اسمبلی کے ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کریں۔

اس کے پیش نظراین سی پی رکن پارلیمنٹ شہریار سولے نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے یوم آئین پر عوام کوتحفہ دیا ہے۔ یہ کامیابی ہے جمہوریت اور دستور کے تحت ہماری سیاسی جیت ہے۔یہ حالت بہت مسرت کن ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here