آئی این ایکس میڈیا کیس میں سابق وزیر مالیات پی چدمبرم کو بدھ کو یعنی آج سپریم کورٹ سے راحت مل گئی ہے ۔ بتا دیں کہ 106 دن بعد پی چدمبرم کو ضمانت ملی ہے۔
لیکن ساتھ ہی چدمبرم پر ملک سے باہر جانے پر پابندی ہے۔ چدمبرم کو ملک سے باہر جانے کیلئے اجازت طلب کرنی ہوگی۔ واضح رہے کہ چدمبرم 17 اکتوبر سے ای ڈی کی کسٹڈی میں ہیں۔
آئی این ایکس میڈیا کیس میں سابق وزیر مالیات پی چدمبرم کی ضمانت عرضی پر بدھ کو سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا۔ پی چدمبرم نے اپنی ضمانت عرضی خارج کرنے کے دہلی ہائی کورٹ کے 15 نومبر کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا تھا۔
اس سے پہلے سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت دی کہ آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے سے متعلق دستاویز سیل بند لفافے میں پیش کئے جائیں گے۔
عدالت نے اس کے ساتھ ہی چدمبرم کی ضمانت کیلئے عرضی پر سماعت پوری کر لی تھی۔ جسٹس آر بھانومتی، اے ایس بوپنا اور جسٹس رشی کیش رائے کی بنچ نے پی چدمبرم کی ضمانت عرضی پر سماعت کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو یہ ہدایت دی تھی۔ بنچ نے اس اپیل پر سماعت پوری کرتے ہوئے کہا کہ اس پرفیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔
Also read