ذکیہ جعفری کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سماعت ملتوی

0
180

نئی دہلی ، 13 اپریل : سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات میں مارے جانے والے کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی درخواست کی سماعت پر منگل کے روز دو ہفتوں کے لئے روک لگادی۔

ذکیہ جعفری کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سماعت ملتوی

ذکیہ جعفری نے اس وقت کے ریاست کے وزیر اعلی نریندر مودی اور دیگر اعلی عہدیداروں کو گجرات فسادات میں کلین چٹ دینے والی متعلقہ خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کی رپورٹ کو چیلنج کیا ہے۔

جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عرضی گزار کی درخواست پر سماعت ملتوی کرنے پر اتفاق کیا۔
گجرات میں گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی قتل عام میں ہلاک ہونے والے کانگریس کے کے سابق ایم پی احسان جعفری کی اہلیہ نے ایس آئی ٹی رپورٹ کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا ہے ، جس میں گودھرا قتل کے بعد فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکانے کے لئے ریاست کے حکام کی طرف سے کسی بھی بڑی سازش سے انکار کیا گیا تھا ۔گجرات ہائی کورٹ نے 5 اکتوبر ، 2017 کو ذکیہ جعفری کی درخواست مسترد کردی تھی ، جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here