نئی دہلی: کورونا وائرس کے سبب انڈین پریمیئرلیگ (Indian Premier League) (آئی پی ایل) کا 13 واں سیزن 15 اپریل تک کےلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ حالانکہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اسے منسوخ کئے جانےکا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔
دنیا کی اس سب سے مقبول لیگ میں کھیلنےکا انتظار ہرکرکٹرکو ہوتا ہے۔ اب ایسے میں جبکہ اس کے انعقاد پر خدشات کے بادل منڈلا رہے ہیں تو یہ اس لیگ میں حصہ لینے والےکھلاڑیوں کےلئےکسی جھٹکے سے کم نہیں ہے۔ یہی وجہ ہےکہ پوری دنیا کےکرکٹرکورونا وائرس کے خطرے کےدرمیان آئی پی ایل کے انعقاد سے متعلق ہرخبر پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
راجستھان رائلس ٹیم کے کپتان ہیں اسمتھ
کورونا وائرس کے سبب اگر اس سال آئی پی ایل کا انعقاد نہیں کیا جتا ہے تو آسٹریلیا کے سابق کپتان اورعظیم بلے باز اسٹیو اسمتھ (Steve Smith) کو کروڑوں روپئے کا نقصان ہونا طے ہے۔ اسٹیو اسمتھ آئی پی ایل میں راجستھان رائلس کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ اسٹیو اسمتھ ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ انہیں گزشتہ سیزن میں بھی اجنکیا رہانے کی جگہ ٹیم کی کمان سونپی گئی تھی۔
اسٹیو اسمتھ نے حال ہی میں بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر پر گٹار بجاکر اور جم میں ورزش کرکے وقت گزار رہے ہیں۔ اسمتھ نے آئی پی ایل کو لےکرکہا، ’مجھے نہیں لگتا کہ ان حالات میں ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا۔ مجھےلگتا ہےکہ اگلے کچھ دنوں میں اسے لےکر جو میٹنگ ہوگی، اس میں آخری فیصلہ لے لیا جائےگا۔ میں بس خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ رکھنےکی کوشش کررہا ہوں۔ اگر ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو پھریہ اچھا ہوگا۔
اب کمان سنبھال سکیں گے اسٹیو اسمتھ
بال ٹیمپرنگ کے سبب اسٹیو اسمتھ پر کرکٹ کھیلنے پر ایک سال اور آسٹریلیائی ٹیم کی کپتانی کرنے پر دو سال کی پابندی لگائی گئی تھی، جہاں اسمتھ نےگزشتہ سال ہی آسٹریلیائی ٹیم میں واپسی کرلی تھی اور اب ان پر عائد دو سال کی پابندی بھی ختم ہوگئی ہے۔ اس کا یہ مطلب بھی ہوا کہ اسٹیو اسمتھ اب آسٹریلیائی ٹیم کی کمان سنبھال سکیں گے۔
Also read