سری نگر تصادم، ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

0
83

سری نگر:  سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہو کر سر میں منگل کی شام سے سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ہوکر سر علاقے میں منگل کی شام سے جاری تصادم میں بدھ کی صبح ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مہلوک جنگجو کی شناخت اور تنظیمی وابستگی ابھی معلوم نہیں ہوئی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ رات کو تاریکی کے پیش نظر آپریشن ملتوی کردیا گیا تھا جس کو بدھ کی علی الصبح بحال کیا گیا۔
قبل ازیں ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 2 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہوکر سر علاقے کو منگل کی شام محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا تھا۔
طرفین کے درمیان اس وقت تصادم چھڑ گیا تھا جب تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچ گئی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here