سری نگر میں قائم مدرسہ آگ کی واردات میں خاکستر

0
103

سری نگر:  گرمائی دارلحکومت سری نگر کے نور باغ علاقے میں قائم ایک مدرسہ آگ کی ایک شبانہ واردات میں خاکستر ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نور باغ سری نگر کے باغوان پورہ میں قائم مدرسہ اسلامیہ عربیہ دارلسلام میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آگ نمودار ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس بھیانک واردات میں مدرسہ کی عمارت خاکستر ہوگئی۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گرچہ فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ کے شعلے پر قابو پالیا لیکن عمارت کو خاکستر ہونے بچا نہ سکے جس سے مدرسہ کو لاکھوں روپیوں کی مالیت کا نقصان پہنچا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے تاہم اس ضمن میں مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here