Friday, April 19, 2024
spot_img
HomeMarqueeسری لنکا کو پاکستان کے ٹھکرائے ہوئے کوچز بھانے لگے

سری لنکا کو پاکستان کے ٹھکرائے ہوئے کوچز بھانے لگے

لاہور: سری لنکا کو پاکستان کے ٹھکرائے ہوئے کوچز بھانے لگے، ممکنہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی بیٹنگ میں معاونت کیلیے گرانٹ فلاور سے بھی رابطہ کرلیا۔

سری لنکن ٹیم دورئہ پاکستان کی تیاری کے لیے کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہے،

فی الحال عبوری کوچ رمیش رتنائیکے اور منیجر چیف سلیکٹر اشانتھا ڈی میل کیمپ کی نگرانی کررہے ہیں، دسمبر کے پہلے ہفتے میں مکی آرتھر بطور ہیڈ کوچ اور شین میکڈرموٹ فیلڈنگ میں معاون کی حیثیت سے ٹیم کو جوائن کرلیں گے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ان دنوں آسٹریلیا میں بطور مبصر سرگرم ہیں۔

دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے والے گرانٹ فلاور کے ساتھ بھی رابطے میں ہے،ان کے ساتھ معاملات جلد طے پانے کا امکان ہے، پاور ہٹنگ ایکسپرٹ جولین ووڈ کی بھی جزوقتی خدمات حاصل کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

انگلش ٹیم نے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر کی کوچنگ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ورلڈ کپ فتح کا مشن مکمل کیا تھا، کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ رکھنے والے جولین ووڈ پاور ہٹنگ کیلیے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار کرنے کے معاملے میں خاص شہرت حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم دورئہ پاکستان پر8 دسمبر کو روانہ ہوگی، اسے ایک ٹیسٹ راولپنڈی اور دوسرا کراچی میں کھیلنا ہے، مہمان ٹیم کا پاکستان کیلیے خدمات سرانجام دینے والے سابق کوچز کی رہنمائی میں کھیلنا شائقین کیلیے دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا، سری لنکن ٹیم میزبانوں کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کیلیے دونوں سابق کوچز کی معلومات سے فائدہ اٹھائے گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular