Saturday, April 20, 2024
spot_img
HomeMarqueeمیسی نے فیفا کے سال کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا

میسی نے فیفا کے سال کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا

لیونل میسی نے فیفا کے مردوں کے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا جبکہ ان کے حریف کرسٹیانو رونالڈو میلان کے معروف لا اسکالا اوپرا ہاؤس میں ہونے والی تقریب سے دور رہے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بارسیلونا کے اسٹرائیکر لیونل میسی کی جیت حیران کن تھی کیونکہ انہوں نے گزشتہ سیزن میں لیورپول کی چیمپیئز لیگ میں مدد کرکے یوئیفا کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے والے وین ڈائیک کو پیچھا چھوڑ دیا ہے۔

 

یوونٹس کے فارورڈ کھیلنے والے رونالڈو کو بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم انہوں نے تقریب میں شرکت سے انکار کردیا تھا کیونکہ ان کا نام فیفا کے 11 بہترین ٹیم میں میسی کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔

 

32 سالہ میسی اور 28 سالہ وین ڈائیک دونوں ہی اب بیلن ڈی اور حاصل کرنے کی دوڑ میں آمنے سامنے ہیں جس کا اعلان 2 دسمبر کو کیا جائے گا۔

 

ایوارڈ جیتنے پر تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے لیونل میسی کا کہنا تھا کہ ‘میرے لیے سب سے اہم چیز ایک مجموعی جیت ہے تاہم آج کی رات میرے لیے بہت خاص ہے’۔

 

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میسی نے فیفا کا بہترین ایوارڈ حاصل کیا ہے جسے 2016 میں قائم کیا گیا تھا۔

رونالڈو نے اس سے قبل 2016 اور 2017 میں یہ ایوارڈ جیتا تھا جبکہ کروشیا لوکا موڈرچ نے گزشتہ سال رونالڈو اور میسی، دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

چیمپیئنز لیگ میں میسی 12 گولز کے ساتھ ٹاپ اسکورر تھے تاہم سیمی فائنل میں لیورپول نے میسی کے کلب بارسلونا کو شکست سے ہمکنار کرایا تھا۔

مریکی کھلاڑی راپینو کے نام خاتون کیٹیگری کا انعام
میگن راپینو نے عالمی کپ جیتنے والی اپنی ساتھی الیکس مورگن اور انگلینڈ کی لوسی برونز کو خاتون کے ایوارڈ میں شکست دے دیا جبکہ ان کے کوچ جل الیس نے خواتین کی کوچنگ کا ایوارڈ جیتا۔

34 سالہ راپینو خاتون کے عالمی کپ میں 6 گولز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہی تھیں اور انہوں نے گولڈن بوٹ بھی جیتا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular