Thursday, April 18, 2024
spot_img
HomeMarqueeٹیم انڈیا کے کرکٹر کے ایل راہل سے رشتے پر بولیں بالی...

ٹیم انڈیا کے کرکٹر کے ایل راہل سے رشتے پر بولیں بالی ووڈ کی یہ اداکارہ، یہ بلے باز کافی۔۔۔۔

ٹیم انڈیا کے اوپنر کے ایل راہل کا نام 27 سالہ اداکارہ ندھی اگروال اور عالیہ بھٹ کی اچھی دوست اکانشا رنجن کپور کے ساتھ بھی جوڑا جارہا تھا۔ مئی 2019 میں اس طرح کی خبر بھی آئی تھی کہ راہل کا بالی ووڈ اداکارہ سونل چوہان سے افیئر چل رہا ہے۔ سونل چوہان سے راہل کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ کافی اچھے کرکٹر ہیں۔ وہ باصلاحیت اور اچھے انسان ہیں۔

 

گزشتہ سال ٹی وی شو کافی ود کرن میں کے ایل راہل اور ہاردک پانڈیا تنازعہ میں گھر گئے تھے۔ اس کے بعد بی سی سی آئی کے لوک پال ڈی کے جین نے دونوں کھلاڑیوں پر ایک ۔ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ لگانے کا حکم دیا تھا۔ یہ رقم نیم فوجی دستوں کے ان کانسٹیبل کے گھرانوں کو دی گئی تھی جنہوں نے ڈیوٹی کے وقت ملک کیلئے اپنی جان گنوا دی تھی۔ اس وقت اداکارہ اور آئی پی ایل ٹیم کنگس الیون پنجاب کی حصہ دار پریتی زنٹا نے بھی کے ایل راہل کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ وہ خواتین کا کافی احترام اور عزت کرتے ہیں۔

انہوں نے تب کہا تھا کہ کے ایل راہل کو فارم میں واپس آتے دیکھنا سکھ کی بات ہے۔ وہ کافی اچھے انسان ہیں۔ ٹی وی شو سے جڑے تنازعہ کو لیکر ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس کا مجھے کافی برا لگ رہا ہے لیکن زندگی سے آپ کافی کچھ سیکھتے ہیں۔ راہل خواتین کی کافی عزت کرتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular