ناسا نے چندریان 2کے لینڈر وکرم کے ملبہ کا چاند کی سطح پر پتہ چلایا

0
292

حیدرآباد3دسمبر(یواین آئی)امریکی خلائی ایجنسی (ناسا)نے چندریان 2کے لینڈر وکرم کے ملبہ کا چاند کی سطح پر پتہ چلایا۔ایجنسی نے اس کی تصاویر کے ساتھ ٹوئیٹ کیا۔ناسا کی جانب سے ٹوئیٹ کردہ تصویرمیں لینڈر وکرم اور اس کے ملبہ کو دکھایاگیا ہے۔

ناسا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ”چندریان 2کے وکرم لینڈ کا پتہ ناسا کے چاند مشن نے پتہ چلایا“۔لینڈر وکرم کا 7ستمبر کو چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کی کوشش کے دوران پتہ نہیں چل پایا تھا۔

لینڈر وکرم چاند کی سطح سے تقریبا 2.1کیلومیٹر کی دوری تک پہنچ پایا تھا۔اس کے بعد گراونڈ اسٹیشن سے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا اور اس مشن کو شدید دھکہ لگا تھا۔ناسا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا”لاپتہ ہونے کے باوجود،چاند کی سطح کے قریب ہونا ایک اہم کارنامہ ہے“

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here