ماسکو: جنوبی افریقہ نے کووڈ 19 ویکسین کے لئے روس اور چین کی مختلف دواساز کمپنیوں سے بات چیت کی وزیر صحت جویلی میخیزے نے بتایا کہ سال کے اواخرتک ملک کی 67 فیصد آبادی کی ٹیکہ کاری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور آئندہ فروری سے ویکسین دینے کی شروعات کردی جائے گی۔
انہوں نے کہا ’’ہم نے فائزر ، ماڈرنا اور آسٹرا زینیکا کمپنیوں سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے‘‘۔
جنوبی افریقہ میں اب تک کورونا کے 11،00748 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے 29،577 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
Also read