سوربھ گانگولی کے پاس نہیں تھا اس سوال کا جواب، کہا۔ وزیر اعظم مودی سے پوچھیں

0
211

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور کرکٹ کی دنیا میں دادا کے نام سے مشہور سوربھ گانگولی اب ہندستانی کرکٹ کے بی سی سی آئی صدر بن چکے ہیں۔ سوربھ گانگولی کو گزشتہ ہفتے بی سی سی آئی صدر منتخب کیا گیا اور اب 23 اکتوبر کو اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

سوربھ گانگولی نے بی سی سی آئی صدر بنتے ہی اپنا وزن سبھی کے سامنے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ پر خاص دھیان دینے کی بات کہی ہے۔ کولکاتہ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ان سے ہندستان اور پاکستان کے کرکٹ سے جڑا سوال پوچھا گیا جس کا انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔

سوربھ گانگولی نے ہندستان۔ پاکستا ن کے کرکٹ تعلقات پر سیدھا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ہی ان دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا فیصلہ لے سکتے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here