مودی کو بلیک فنگس سے نجات کے حوالے سے سونیا نے لکھا خط

0
134

نئی دہلی، 22 مئی : کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر بلیک فنگس کے بڑھتے ہوئے قہر پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس کے علاج معالجے کے مناسب انتظامات کرکے متاثرین کو فوری راحت دی جائے ۔

مودی کو بلیک فنگس سے نجات کے حوالے سے سونیا نے لکھا خط

محترمہ گاندھی نے ہفتے کے روز وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاستوں سے بلیک فنگس کو وبا اعلان کرنے کو کہا ہے لیکن اس سے نمٹنے کے لئے اتنے وسائل دستیاب نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق وبا کے علاج کے لئے درکار ادویات کی بازار میں بہت قلت ہے اور ایسی صورتحال میں اس وبا کو بغیر کسی تیاری کے اعلان کر کے کیسے نمٹا جاسکتا ہے۔

کانگریس کی صدر نے کہا کہ ادویہ کی شدید قلت کے ساتھ ہی، اس وبا کو آج تک آیوشمان بھارت جیسی صحت کی اسکیموں سے نہیں جوڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس سمت میں فوری اقدامات کرے اور لوگوں کو راحت فراہم کرنی چاہئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here