کانگریس ہی گاندھی کے اصولوں پر چلی اور چلتی رہے گی: سونیا گاندھی

0
395

نئی دہلی، 2 اکتور(یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیراعظم نریندر مود ی کا نام لئے بغیر سخت حملہ کرتے ہوئے کہاکہ کوئی کتنابھی دکھاوا کرے اور خود کو بابا ئے قوم مہاتما گاندھی کے اصولوں کا پجاری ہونے کا دعوی کرے لیکن حقیقت یہی ہے کہ گاندھی جی کے خیالات پر کانگریس ہی چلی ہے اور آئندہ بھی چلے گی

محترمہ گاندھی نے بدھ کو مہاتما گاندھی کے 150یوم پیدائش پر پارٹی کی ’سندیش یاترا‘ سے یہاں راج گھاٹ پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان دنوں خود کو ’بھارت کا بھاگیہ ودھاتا‘ سمجھنے والے لوگوں سے میں نرمی سے کہنا چاہتی ہوں کہ گاندھی جی نفرت کی نہیں محبت کی علامت تھے،

تناو کی نہیں ہم آہنگی کی علامت تھے، وہ آمریت نہیں بلکہ جمہوریت کے علمبردار ہیں۔ کوئی کچھ بھی دکھاوا کرے، گاندھی جی کے اصولوں پر کانگریس ہی چلی ہے اور کانگریس ہی چلے گی۔

انہوں نے سندیش یاترا میں شامل لوگوں سے اپیل کی کہ ملک کے بنیادی اقدار کو بچانے، آئینی اداروں اور ہندستان کی ملی جلی ثقافت اور شناخت کو قائم رکھنے کے لئے گاندھی جی کا پیغام ملک کے ہر کونے کے ہر گھر تک پہنچاناہے۔ ہندستان کی بنیادی شناخت، ثقافتی تنوع، مساوات کے ورثہ اور ہم آہنگی کی ہر قیمت پر حفاظت کرنی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here