١٧مئی کے بعد حکومت کیا قدم اٹھا رہی ہے: سونیا

0
67

نئی دہلی، 6مئ؛ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ تیسرے مرحلہ کا لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد حکومت اس مسئلہ پر کیا حکمت عملی اختیار کررہی ہے اس کا خلاصہ کرنا چاہئے۔


محترمہ گاندھی نے کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ کورونا وائرس (کووڈ۔19) اور لاک ڈاون کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بدھ کو کہاکہ مرکزی حکومت کو بتانا چاہئے کہ 17مئی کے بعد کیا صورتحال ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت لاک ڈاون کے پیمائش کے لئے کیا پیمانہ اختیار کررہی ہے اور وہ اس بارے میں 17مئی کے بعد کیا اور کیسی پالیسی اختیار کرہی ہے۔
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے محترمہ گاندھی کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اب یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ تیسرے مرحلہ کا لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد کیا ہوگا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here