منی بدنام ہوئی… گانا برطانوی اسکول کے نصاب میں شامل

0
171

سلمان خان کی مشہور بالی ووڈ فلم ’دبنگ‘ کا گانا ’منی بدنام ہوئی‘ برطانیہ کے اسکول کے نصاب میں شامل کرلیا گیا۔

منی بدنام ہوئی... گانا برطانوی اسکول کے نصاب میں شامل

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے موسیقی کا نیا نصاب جاری کیا ہے جس میں بالی ووڈ فلموں کے گانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے اسکولوں کے میوزک کے نصاب میں بھارتی گیت شامل کیے گئے ہیں جن میں ’سہیلا رے‘، ’جے ہو‘ اور فلم دبنگ کا آئٹم سانگ ’منی بدنام ہوئی‘ شامل ہیں۔

یہ نصاب 15 میوزک ایجوکیشن اسپیشلسٹ، اساتذہ اور موسیقاروں نے ترتیب دیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ میں یہ گیت ’منی بدنام ہوئی‘ بطور آئٹم سانگ شامل کیا گیا تھا جس میں اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑہ نے ڈانس کیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here