شادی کی دوسری سالگرہ پر سونم کپور نے آنند کی خوبیاں بیان کردیں

0
153

بھارتی اداکارہ سونم کپور نے شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر آنند آہوجا کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھر ا پیغام جاری کردیا۔

8 مئی 2018 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بھارتی اداکارہ سونم کپور نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آنند آہوجا کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے شوہر کے لیے ایک محبت بھرا پیغام بھی جاری کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں سونم کپور نے لکھا کہ ’یہ وہ تصویر ہے جو میں نے پہلی مرتبہ آنند کے ساتھ لی تھی۔‘

سونم کپور نے لکھا کہ ’آج سے 4 سال قبل میری آنند سے اُس وقت ملاقات ہوئی تھی جب وہ یوگا اور اپنے کاروبار کے بارے میں گفتگو کر رہا تھا، میں نے حیرت انگیز طور پر آنند کو ایک پُر سکون اور ٹھنڈے مزاج کا شخص پایا تھا۔‘

بھارتی اداکارہ نے لکھا کہ ’میرے دل میں اب بھی آنند کا وہی مقام ہے جو محبت کے آغاز میں تھا، میں ان کا کسی سے بھی موازنہ نہیں کرسکتی۔‘

اُنہوں نے اپنے شوہر کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ایک شفیق، مہربان، فراخدل اور اسمارٹ انسان ہیں لیکن اِن سب کے ساتھ آپ کا مزاج آپ کو بہترین اور باکمال شخص بناتا ہے۔‘

سونم کپور نے لکھا کہ ’میرے ہمسفر بننے کے لیے اور ان 4 سالوں میں میرے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے آپ کا بہت شکریہ، آپ کو ہماری شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘

بھارتی اداکارہ نے لکھا کہ ’زندگی بھر آپ کا ساتھ پانے کے لیے بہت زیادہ خوش ہوں، میں آ پ سے بہت محبت کرتی ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ آپ بھی مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں۔‘

آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ میری زندگی کا سب سےخوبصورت تحفہ ہیں۔‘

یاد رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا 8 مئی 2018 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی سے قبل دونوں کے درمیان بہت گہری دوستی بھی تھی، آنند آہوجا ایک نامور بھارتی برانڈ کے مالک ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here