سمرتی کی تیز اننگز کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو نو وکٹوں سے شکست- Smriti’s quick innings helped South Africa to a nine-wicket defeat

0
135

Smriti's quick innings helped South Africa to a nine-wicket defeat

لکھنؤ:  تیز گیند باز جھولن گوسوامی (42 رن پر چار وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد سمرتی مندھانہ (80 ناٹ آؤٹ) اور پونم راوت (ناٹ آؤٹ 62) کے درمیان 138 رنوں کی ناقابل شکست شراکت کی بدولت خواتین ٹیم انڈیا نے پانچ میچوں کی یک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو نو وکٹوں سے ہراکر جیت حاصل کی ہے ۔
اٹل بہاری واجپئی ایکانہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 41 اووروں میں محض 157 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں ہندوستان کی خواتین ٹیم نے 28.4 اووروں میں فاتحانہ ہدف حاصل کرکے سیریز 1-1 سے برابرکردی۔
پہلا وکٹ کھونے کے بعد کریز پر آئی سمرتی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پونم اور سمرتی نے مہمان گیندبازوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے میدان کے چاروں طرف خوبصورت شاٹ لگائے۔سال 2016 میں آئی سی سی وومین ٹیم آف دی ایئر میں منتخب 24 سالہ بائیں ہاتھ کی بلے باز سمرتی نے اپنی 19 ویں نصف سنچری لگائی ۔ انہوں نے اپنی ناٹ آؤٹ اننگز میں صرف 64 گیندوں میں 80 رن بنائے جس میں ان کے 10 چوکے اور تین چھکے شامل ہیں۔ ان کی شریک کھلاڑی پونم راؤت نے دوسرے سرے پر کھیلتے ہوئے اپنی 15 ویں نصف سنچری مکمل کی۔ ریلوے اور ممبئی کے لئے فرسٹ کلاس میچ کھیل چکی پونم نے 89 گیندوں پر 62 رنز بنائے اور اس دوران آٹھ مرتبہ گیند کو باؤنڈری لائن کے پار پہنچایا۔
قبل ازیں ہندوستانی کپتان میتالی راج نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ جھولن گوسوامی (42 رن پر چار وکٹ) ، مانسی جوشی (23 رن پر دو وکٹ) اور راجیشوری گائیکواڈ (37 رن پر تین وکٹ) حاصل کئے ۔ ہندوستانی گیندبازوں کی جارحانہ گیندبازی کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی آدھی ٹیم دہائی کے اسکور تک بھی نہیں پہنچ سکی۔
کپتان سونی لیوس (36) اور لارا گڈول (49) صرف کچھ وقت تک ہی کریز پر قائم رہے ان دونوں کھلاڑیون کے درمیان 60 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ لیوس کے آؤٹ ہونے کے بعد لارا کو تجربہ کار ہرمن پریت نے کلین بولڈ کرد یا ۔وہ نصف سنچری سے صرف ایک قدم دور تھی۔

0
Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here