’درج‘ اور ’کاف کنگنا‘ کی سست کمائی

0
302

ٹریلرز سامنے آنے کے بعد شائقین کی توجہ حاصل کرنے والی پاکستانی فلمیں ’درج‘ اور ’کاف کنگنا‘ سے متعلق خیال کیا جا رہا تھا کہ دونون فلمیں انتہائی شاندار کمائی کرنے میں کامیاب جائیں گی۔

دونوں فلموں کو گزشتہ ہفتے 25 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ دونوں فلمیں ابتدائی ہفتے میں ہی ڈھائی سے 3 کروڑ روپے کی کمائی کرنے میں کامیاب جائیں گی۔

تاہم دونوں فلموں نے اندازوں سے انتہائی کم کمائی کی۔

’انٹرٹینمنٹ پی کے باکس آفس‘ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے تناظر میں پاکستان و بھارت کے تعلقات پر بنائی گئی فلم ’کاف کنگنا‘ ریلیز کے پہلے ہفتے محض 70 لاکھ کے قریب کمائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔

’کاف کنگنا‘ کو پاکستان کے تمام شہروں میں ریلیز کیا گیا تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ فلم ابتدائی ہفتے میں 2 کروڑ کے قریب کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ شمعون عباسی کی یہ فلم ملک بھر میں پہلے ہی ہفتے ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی، تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

’درج‘ کو شمعون عباسی نے بنایا ہے اور اس کی کہانی سچے واقعات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے، فلم کی کہانی اگرچہ آدم خور انسانوں کے گرد گھومتی ہے لیکن فلم میں ایک ساتھ دوسری کہانیاں بھی دکھائی جائیں گی لیکن تمام کہانیوں کا آپس میں تعلق ہوتا ہے۔

فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر میں جہاں ایک خاتون کو اپنے لاپتہ شوہر کو تلاش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے وہیں یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ ان کے لاپتہ شوہر کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاش قبر سے نکال کر غائب کردی جاتی ہے اور شوہر کو تلاش کرتی خاتون کو کئی حقائق کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

‘درج’ میں شمعون عباسی نے خود مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں مائرہ خان، شیری شاہ، نعمان جاوید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کی فلم ‘کاف کنگنا’ پاک-بھارت تعلقات اور مسئلہ کشمیر پر مبنی ہے۔

‘کاف کنگنا’ میں سمیع خان کے ساتھ عائشہ عمر اور ایشل فیاض نے اہم کردار نبھایا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here