ایسا کیا کہا نیتن یاہو نے کہ امارات نے اُن کا وزٹ معطل کردیا

0
166

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل اور عرب ریاستوں کے ساتھ ابوظہبی میں اپریل میں ہونے والی ایک سمٹ کانفرنس معطل کردی ہے جس میں نیتن یاہو کو شرکت کرنا تھی۔

ایسا کیا کہا نیتن یاہو نے کہ امارات نے اُن کا وزٹ معطل کردیا

الجزیرہ کے مطابق ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان اسرائیل میں عوامی جلسے میں دیئے گئے نیتن یاہو کے اس بیان پر مشتعل ہوگئے کہ ولی عہد شہزادہ نے انہیں ملک میں فوری طور پر 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

شیخ محمد بن زید نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیلی الیکشن میں اپنی انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے نیتن یاہو اُن کا نام استعمال کررہے ہیں۔ عرب امارات کا اسرائیل میں انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ کبھی ہوگا۔ نیتن یاہو اس بیان سے اسرائیل عرب معاہدے کا استحصال کررہے ہیں۔

نیتن یاھو کا عرب امارات کو اپنی انتخابی مہم میں حصے دار بنانے کے اقدام پر عرب امارات نے اپریل میں ہونے والی عرب اسرائیل سمٹ کانفرنس معطل کردی ہے۔

اپریل میں ہونے والے اس اجلاس میں بائیڈن انتظامیہ کے ایک امریکی عہدیدار، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر عرب ریاستوں کے رہنماؤں نے شرکت کرنا تھی۔

یہ بھی پڑھیں

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا سفری سہولتیں آسان بنانے کا فیصلہ

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here