اترپردیش :جون پورمیں سڑک حادثہ، تین محنت کشوں کی موت- Uttar Pradesh: Three workers killed in road accident in Junepur

0
211

Uttar Pradesh: Three workers killed in road accident in Junepur

جون پور اتر پردیش کے ضلع جون پورکےعلاقہ جلال پور میں سرکونی روڈ پر اتوار کی شب دیر رات ایک کار اور ایک رکشہ کی ٹکر میں 3 محنت کشوں کی موت ہوگئی جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جون پور سے وارانسی کی طرف جارہی ایک کار اتوار کی رات 12 بجے کے بعد سرکونی روڈ پر ای رکشہ سے ٹکرا گئی، جس سے ای رکشہ پر سوار تین مزدوروں کی موت ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کے نام روندر کمار، سبھاش یادواور پرویش یادو ہیں۔
دونوں زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جارہاہے کار ڈرائیور نشہ میں تھا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here