فوج طاقت کا میانمار بے جا استعمال کررہی ہے: اینٹونی بلنکن

0
179

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے میانمار کی فوج پربغاوت کے خلاف مظاہروں کے پرامن شرکا پر طاقت کے اندھا دھند استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔

فوج طاقت کا میانمار بے جا استعمال کررہی ہے: اینٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ نے منگل کوجاپان کے دورہ کے موقع پر میانمار کے لیے متبادل لفظ’’ برما ‘‘ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ برما میں فوج جمہوری انتخابات کے نتائج کومسترد کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور پرامن مظاہرین کی آواز کو دبانے کے لئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ میانمار میں فروری کے شروع میں فوجی بغاوت اور اقتدار پر قبضے کے بعد سے جمہوریت نواز مظاہرین کے خلاف کریک ڈان میں اب تک 149افراد مارے جا چکے ہیں،اسسٹنس ایسوسی ایشن فار پولیٹیکل پرزنرز (اے اے پی پی) کا کہنا ہے کہ میانمار میں اب تک فوجی کریک ڈائون میں 180سے زائد افراد مارے گئے جبکہ صرف اتوار کے روز 74مظاہرین مارے گئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here