اسرائیلی عدالت سے فلسطینی خاتون رہنما کو دو سال قید کی سزا

0
55

رملہ:اسرائیل کی فوجی عدالت ’عوفر‘نے فلسطین کی ایک سرکردہ خاتون رہنما اور رکن پارلیمنٹ خالدہ جرار کو دو سال قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی خاتون رہنما کو دو سال قید کی سزا

خالدہ جرار عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی رہنما ہیں۔اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے 58 سالہ خالدہ جرار کو 31 اکتوبر 2019کو حراست میں لیا تھا۔ان کی گرفتاری ایک بم دھماکے میں دو اسرائیلیوں کی ہلاکت کے دو ماہ کے بعد عمل میں لائی گئی اور اس حملے کی ذمہ داری عوامی محاذ کے ایک عسکری گروپ پر عاید کی گئی تھی۔خالدہ جرار کی یہ پہلی گرفتاری نہیں بلکہ اسے 2015اور 2017کو بھی حراست میں لیا جا چکا ہے۔

ان پر عوامی محاذ کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا جاتا ہے اور انہیں متعدد بار انتظامی قید کی سزائیں دی جا چکی ہیں۔خالدہ جرار 2006 میں فلسطینی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہونے والی رہنما اور ان 60 ارکان پارلیمنٹ میں شامل ہیں، جنہیں اسرائیلی حکام نے جیلوں میں قید کیا۔ ان میں سے 11 ارکان پارلیمنٹ اب بھی بدستور پابند سلاسل ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here