جاپانی عہدیدار کو مہنگی پڑگئی خواتین کے زیادہ بولنے پر تنقید

0
123

ٹوکیو اولمپکس کے سربراہ یوشیرو موری نے جاپان میں اور بیرون ممالک کی عوام کو اپنے ایک بیان سے مشتعل کردیا جس کے بعد انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق یوشیرو نے جاپان اولمپکس کمیٹی کے ممبران کے سامنے ایک بیان دیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ جب آپ خواتین کی تعداد بحیثیت ایگزیکیوٹیو ممران کے بڑھاتے ہیں تو میٹنگ میں اُن ک بولنے کا وقت متعین نہیں ہوتا جس کی وجہ سے میٹنگ ختم کرنے میں کافی دشواری ہوتی ہے۔

مندرجہ بالا بیان پر انہیں متعدد سیاست دانوں اور کھلاڑیوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ معروف ٹینس کھلاڑی نیومی اوساکا نے ان کے بیان کو ‘جاہلانہ’ قرار دیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی شدید مذمت کی گئی۔

تنقید کا سامنا کرتے ہوئے 83 سالہ یوشیرو نے ساتھی عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ عہدے سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں اور جمعہ کو کھیلوں کے منتظمین کے اجلاس میں اپنے استعفی کا اعلان کریں گے۔

رپوٹ کے مطابق ان کے جانشین 84 سالہ سبورو کاابوچی ہوں گے جو طویل مدت سے ٹوکیو اولپکس کے منتظم ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here