نئی دہلی ، 16 اپریل : دہلی میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے حکومت نے اختتام ہفتہ کرفیو کا اعلان کیا ہے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نےجمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں یہ علان کیا دہلی میں جمعہ کی رات دس بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک اختتام ہفتہ کرفیو نافذ کرنے کا علان کیا ۔
دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے دہلی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہفتے کے آخری دنوں میں کرفیو کے دوران لازمی خدمات سےوابستہ افراد کے علاوہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لئے کرفیو پاس جاری کیے جائیں گے۔
To control the spread of COVID19, it has been decided to impose weekend curfew in Delhi: Chief Minister Arvind Kejriwal pic.twitter.com/4oc4kFMBLG
— ANI (@ANI) April 15, 2021
اس دوران دہلی میں میٹنگ ہال ، مال ، جم اور سپا مکمل طور پر بند رہیں گے ۔ سنیما گھروں کو 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا ۔
ملک کی دیگر کئی ریاستوں کی طرح دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ بدھ کے روز دہلی میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 17،282 نئے کیسزسامنے آئے تھے جبکہ 104 افراد کی اس وبا سے موت ہوئی تھی۔
مسٹر کجریوال نے کہا کہ دہلی کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے بستروں کی کوئی کمی نہیں ہے اور فی الحال 5000 سے زیادہ بیڈ خالی ہیں ۔