کانگریس آسام میں سی اے اے نافذ نہیں ہونے دے گی: راہل

0
165

گوہاٹی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مہاجروں کے مسئلے کو باہمی مذاکرے سے حل کیا جا سکتا ہے اور آسام میں ان کی پارٹی شہری ترمیمی قانون (سی اے اے) کو نافذ نہیں ہونے دے گی۔

مسٹر گاندھی نے اتوار کے روز ضلع شیوساگر میں کانگریس کے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا،’غیرقانونی مہاجر بھی ایک مسئلہ ہے اور آسام کے عوام میں اس مسئلے کا حل خود ہی بات چیت کرکے سلجھانے کی صلاحیت ہے۔

’نو سی اے اے‘ لکھا ہوا آسامی گمچھا پہنے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا،’اگر آسام کو کوئی نقصان ہوتا ہے تو یہ ملک کا نقصان ہوگا اور ہم کسی بھی قیمت پر یہاں سی اے اے کو نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ دنیا میں ایسی کوئی طاقت نہیں جو آسام کو توڑ سکے۔ ہم دو ہمارے دو ہی آسام کو چلا رہے ہیں اور جس نے بھی آسام معاہدے کو چھونے اور نفرت پھیلانے کی کوشش کی تو اسے کانگریس پارٹی اور ریاست کے عوام بالکل بھی نہیں بخشیں گے‘۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ سربانند سونووال کو دہلی اور ناگپور سے کنٹرول کیا جا رہا ہے اور اس کا ریموٹ کنٹرول وہاں بیٹھے لوگوں کے پاس ہے۔ انہوں نے کانگریس کو چھوٹے کاروباریوں اور کارکنان کی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا،’ہم جب برسراقتدار آئیں گے تو بد نظمی کو ختم کر دیں گے اور تمام طبقات کے حقوق کی حفاظت کریں گے‘۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here