ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی قسم کی ملاقات غیر ضروری: ظریف

0
184

وزیر خارجہ ظریف نے ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی قسم کی ملاقات کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی قسم کی ملاقات غیر ضروری: ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران اور ایٹمی معاہدے کے باقی بچے اراکین کے درمیان ویانا میں نشست کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی ورچول نشست کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس نشست میں ایران، یورپی یونین، تین پورپی ملکوں اور روس اور چین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے منگل سے بالمشافہ مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے۔

ظریف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد پابندیوں کے خاتمے فوری طور پر یقینی بنانا اور اس کے بعد ایران کی جانب سے تلافی کے طور پر اٹھائے گئے قدموں روکنا ہے۔ انھوں نے منگل کی نشست میں امریکہ کی شرکت کے بارے میں وال اسٹریٹ جرنل کے دعوے کے ردعمل میں کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کوئي ملاقات نہیں ہوگي اور یہ کام غیر ضروری ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here