نوجوان کا گولی مار کر قتل

0
94

پرتاپ گڑھ ، 28 فروری (یواین آئی) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے جمعہ کی صبح پی بی کالج چکروڈ کے نزدیک ایک نوجوان کی لاش برآمد کی ہے جس کا گولی مار کر قتل کیا گیا ہے ۔

ڈی ایس پی سٹی ابھے پانڈے نے بتایا کہ پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر آج صبح پی بی کالج کے چکروڈ سے ایک 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد کی ہے جس کی شناخت اجیت ورما کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس کا گولی مار کر قتل کیا گیا ہے ۔جائے وقوعہ سے خالی شراب کی بوتل و کھانے پینے کی اشیاء برآمد ہوئی ہے ۔قتل کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ۔ لاش پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔پولیس وقوعہ کی تحقیات کر رہی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here