نہیں رہے ’شعلے‘ کے کالیا

0
184

ممبئی، 30 ستمبر (یواین آئی) بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ میں کالیا کا کردار ادا کرنے والے مشہور مراٹهی اور بالی وڈ اداکار وجو کھوٹے کا پیر کو انتقال ہو گیا۔یہ اطلاع ان کے گھر والوں نے دی ۔

وہ 78 سال کے تھے۔ ان کے خاندان میں ان کی بہن شوبھا کھوٹے ہیں جنہوں نے کئی فلموں میں مزاحیہ اداکارہ کا کردار ادا کیا ہے۔

وجو کھوٹے نے ہندی سنیما کی مشہور فلم شعلے میں کلیدی ولن گبر سنگھ کے ساتھی کالیا کا کردار ادا کیا جو یادگار بن گیا۔ فلم میں گبر سنگھ کے ڈائیلاگ،’’کتنے آدمی تھے ؟‘‘ کے بعد وجو کھوٹے کا جواب ’’دو سرکار‘‘۔ اور ’’سردار، میں نے آپ کا نمک کھایا ہے‘‘ آج بھی یاد کیا جاتا ہے. وجو فلم ‘انداز اپنا اپنا’ میں رابرٹ کے کردار سے بھی کافی مقبول ہوئے۔

1964 میں اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے وجو کھوٹےنے 300 سے زائد ہندی اور مراٹھی فلموں میں اداکاری کی۔ ان میں ’شعلے‘،’ انداز اپنا اپنا‘، چائناگیٹ،’ میلہ‘،’ پھر ہیرا پھیری‘، ’گول مال -3 ‘اور ’نگینہ‘ جیسی اہم فلمیں شامل ہیں. وجو کھوٹے کی بھتیجی بھاؤنا بلساور ٹیلی ویژن سیریلوں میں اداکاری کرتی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here