شیوراج 150 کروڑ روپیے کے تعمیراتی کاموں کا ’بھومی پوجن‘، افتتاح کریں گے

0
287

Shivraj will inaugurate 'Bhoomi Pujan', a Rs 150 crore construction project

دموہ: مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان یہاں 17 فروری کو 150 کروڑ روپیے کی لاگت کے تعمیراتی کاموں کا ’بھومی پوجن‘ اور افتتاح کریں گے۔
کلیکٹر اجے شریواستو نے بتایا کہ مسٹر چوہان اپنے دورے کے موقع پر تقریباً پانچ گھنٹے رکیں گے۔ اس دوران ڈیڑھ سو کروڑ کے تعمیراتی کاموں کا بھومی پوجن اور افتتاح کریں گے۔ اسی کے ساتھ ہی مسٹر چوہان بی جے پی کے عہدیداروں کی ایک میٹنگ میں شریک ہوں گے۔
اس کے بعد پولیس گراؤنڈ پر منعقد ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس عوامی ریلی سے وہ سرکاری منصوبوں سے مستفید افراد کو اعزاز دیں گے۔ علاوہ ازیں مسٹر چوہان سبھاش کالونی میں منولال اہیروار کے گھر جا کر کھانہ کھائیں گے۔
مسٹر شریواستو نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی مجوزہ 17 فروری کو دموہ آمد کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here