بھوپال: مدھیہ پردیش کےوزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج پھر کہاکہ اس ریاست کو مافیاسےپاک کرنا ہے اور انتظامیہ اس سمت اور بہتر طریقہ سے کام کرکے ۔
مسٹر چوہان نے یہاں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کےسبھی ڈویژنل کمشنروں ،کلکٹروں ،انسپکٹر جنرلس آف پولیس اور پولیس سپرنٹنڈنٹس سے خطاب کیا۔مسٹر چوہان نے پچھلے دنوں کئی ضلعوں میں غیرسماجی عناصر اور مافیاکے خلاف کی گئی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کوپوری طرح سے مافیاسے پاک کرنا ہے ۔یہ سبھی افسران یقینی بنائیں کہ اس دوران غریبوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔لیکن غنڈوں ،بدمعاشوں کو بخشا نہ جائے ۔
وزیراعلی نے موسم میں آئی تبدیلی کابھی ذکر کیا اور دھان ،جوار اور باجراکی خریداری کاکام بہتر ڈھنگ سے کرنےوالےضلعوں کو مبارک باد دی ۔انھوں نے کہاکہ موسم میں آئی تبدیلی کی وجہ سے ٖفصلوں کومحفوظ رکھنے کا بندوبست کیاجائے ۔انھوں نے کورونا ویکسین کے تعلق سے آئندہ ٹیکہ کاری کی تیاریوں کی تفصیلات بھی معلوم کیں ۔
Also read