شیوراج اور نقوی ہنر ہاٹ میں چائے کی چسکیوں سے لطف اندوز ہوئے- Shivraj and Naqvi enjoyed sips of tea at Hunar Hat

0
85

 Shivraj and Naqvi enjoyed sips of tea at Hunar Hat

بھوپال:  ’ووکل فار لوکل ‘ کے تحت مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کے مقصد سے مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں منعقدہ ’ ہنر ہاٹ ‘ کے آغاز کے موقع پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی ’ تندوری چائے ‘ سے لطف اندوز ہوئے ۔
تاریخی لال پریڈ میدان میں منعقد ہ ہنر ہاٹ کے آغاز کے موقع پر مسٹر چوہان ، مسٹر نقوی اور ریاست کے بہت چوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے وزیر اوم پرکاش نے تندوری چائے کی چسکیاں لی ۔ مسٹر چوہان نے اس سلسلے میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ’ چائے تو میں بہت پی ہے ، لیکن آج بھوپال میں ہنر ہاٹ میں پہلی مرتبہ تندوری چائے پی ۔ اس کا مزہ بھی کچھ الگ ہے۔ آپ سب بھی آکر اس کا لطف اٹھائیں ۔ انہوں نے اس کی ایک پرکشش تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔
دس روزہ ہنر ہاٹ کے آغاز کے موقع پر وزیر اعلی مسٹر چوہان نے کہا کہ ملک کے مقامی فنکاروں اور کاریگروں کے ذریعہ تیار کردہ سامان ملک اور بیرون ممالک میں فروخت ہو سکے ، اس کے لئے ان کی حکومت پوری کوشش کرے گی۔ انہوں نے اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد پر مسٹر نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ہر سال ہونے چا ہیے اور مختلف شہروں میں ان کا اہتمام کیا جانا چاہئے۔
مسٹر نقوی نے بھی اپنے خطاب میں ہنر ہاٹ کے انعقاد کے مقصد پر روشنی ڈالی اورتعاون کر نے کے لئے وزیر اعلی چوہان کا شکریہ ادا کیا۔ ہنر ہا ٹ میں ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے کاریگر اپنی مصنوعات پیش کر رہے ہیں ۔ ان مصنوعات کو یہاں فروخت کے لئے ر کھا گیا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here