شاہین باغ میں سپریم کورٹ کے مقررہ کردہ مذاکرات کار سے مظاہرین کی بات چیت ختم- نہیں نکلہ کوئی حل

0
147

نئی دہلی، 19فروری (یو این آئی) شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف گزشتہ دو مہینہ سے شاہین باغ کے کالندی کنج کے درمیان میں جاری احتجاجی مظاہرہ کو یہاں سے ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ کی طرف سے مقررہ کردہ مذاکرات کار سینئر وکیل سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن نے مطاہرین سے بدھ کو بات چیت کی۔

غور طلب بات ہے کہ آج کی بات چیت بے نتیجہ رہی کل پھر شاہین باغ میں سپریم کورٹ کے مقررہ کردہ لوگ مظاہرین سے حل راسطہ بدلنے یا پھر مظاہرہ ختم کرنے جیسی کوشش کریں۔ بات چیت کا روخ کیا ہوگا اس بارے میں کچھ بھی کہنا مناسب نہیں ہے۔

مسٹر ہیگڑے نے سب سے پہلے مظاہرین کو عدالت عظمی کا فیصلہ انگریزی میں پڑھ کر سنایا اس کے بعد محترمہ رام چندرن نے پھر سے ہندی میں فیصلہ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

محترمہ رام چندرن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھتے ہوئے کہاکہ احتجاجی مظاہرہ کرنا آپ کا حق ہے لیکن اس سے دوسروں کے حقوق میں رخنہ نہ پڑے اور عوامی سہولیات پر تمام کا مساوی حق ہے۔ سڑک پر یہاں سے روزانہ گزرنے والوں کو بھی برابر کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ عدالت عظمی کی ہدایت کے حساب سے اہم سب مل کر حل نکالنا چاہتے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ ہم ایسا حل نکالیں گے کہ پوری دنیا میں مثال بن جائے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here