مہاراشٹرا کے پربھنی میں بنا اور شاہین باغ ، کثیر تعداد میں مظاہرین نے کی شرکت

0
90

پربھنی [مہاراشٹرا]: شاہین باغ کے طرز پر پربھنی میں سبھی طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سی اے اے مخالف مظاہرے میں شرکت کی۔

احتجاج کے دوران لوگوں نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) 2019 اور شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔

مظاہرین نے متنازعہ قانون کے خلاف تختیاں تھامے ہوئے نظر آۓ۔ احتجاجی جلسہ میں “ایکتا کا راج چلےگا ، ہندو مسلم ساتھ چلے گا” جیسے نعرے بھی جم کر لگاۓ گئے۔

آپ کو بتادیں کہ روزانہ عشاء کے بعد مظاہرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔

احتجاج کے بارے میں سب سے دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ اس کی قیادت شہر کے عام باشندے کر رہے ہیں،کوئی سیاسی جماعت نہیں کررہی ہے۔

واضح رہے کہ جب سے سی اے بی ایکٹ بن گیا ہے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہورہے ہیں۔

15 دسمبر سے سیکڑوں خواتین شاہین باغ میں سردی میں بھی متنازعہ قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

آس پاس کے علاقوں سے بھی لوگ وقتا فوقتا احتجاجی مقام پر جاتے رہے ہیں۔

شاہین باغ جیسے مظاہرے لکھنؤ ، ممبئی اور ملک کے مختلف دیگر حصوں میں بھی ہورہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here