وندے بھارت ایکسپریس بنے گی جموں کشمیر کی ترقی کا بڑا ذریعہ : شاہ

0
349

نئی دہلی، 3 اکتوبر (یواین آئی) وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو دہلی سے جموں کشمیر میں واقع ماتا ویشنودیوي کٹرا کے درمیان چلنے والی ملک کی دوسری سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین ’ وندے بھارت ایکسپریس کا آج نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ سودیسی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین جموں کشمیر کی ترقی کا بہت بڑا ذریعے بنے گینئی دہلی- کٹرا وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی پانچ اکتوبر سے باقاعدہ سروس شروع ہوگی۔ اس ٹرین سے دہلی سے کٹراکا سفر 12 گھنٹے کی بجائے آٹھ گھنٹے میں مکمل کیا جا سکے گا مسٹر شاہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ جموں کشمیر کی ترقی کے لئے بڑا تحفہ ہے کیونکہ اس سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ آئین کی آرٹیکل 370 جموں کشمیر کی ترقی میں بڑی رکاوٹ تھی۔

دس سال کے اندر ملک کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ ریاستوں میں سے ایک بنے گی اور وندے بھارت ایکسپریس ریاست کی ترقی کا بہت بڑا ذریعے بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو 50 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا جو ہدف رکھا ہے، اس کو حاصل کرنے میں انڈین ریلوے کا بڑا اہم کردار ادا کرے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here