شاہ اور نقوی نے مدن موہن مالویہ کو یاد کیا

0
94

آج پنڈت مالویہ کی 159 ویں یوم پیدائش ہے۔

نئی دہلی:  مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے جمعہ کے روز کاشی ہندو یونیورسٹی کے بانی ’مہامنا‘پنڈت مدن موہن مالویہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیالات ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔


شاہ نے پنڈت مالویہ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’’ملک کے نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بناکران میں ملک کا افتخار اور خودکفالت کا الکھ جگانے والے اور کاشی ہندو یونیورسٹی کے بانی بھارت رتن مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ جی کو خراج عقیدت ۔ ان کے افکار ہمیں ہمیشہ ترغیب دیتے رہیں گے۔‘‘

مختار عباس نقوی نے مدن موہن مالویہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا’’ سماجی مصلح ،ہندوستان کی جنگ آزادی میں رول ادا کرنے والے ، مادر ہند کی خدمت میں اپنی زندگی قربان کرنے والے مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ جی کی جینتی پرانہیں خراج عقیدت ‘‘۔

مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کاشی ہندو یونیورسٹی کے بانی اور اس دور کے مثالی شخصیت تھے۔

ان کی پیدائش 25 دسمبر 1861 کو الہ آباد میں ہوئی تھی۔

یواین آئی،اظ

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here