دہلی میں آکسیجن کا شدید بحران : کیجریوال

0
138

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت سے آکسیجن دستیاب کرانے کی اپیل کی اور کہا کہ یہاں آکسیجن کا سنگین بحران ہے۔

دہلی میں آکسیجن کا شدید بحران : کیجریوال

مسٹر کجریوال نے کورونا کی موجودہ صورتحال پر عہدیداروں سے ایک جائزہ میٹنگ کی اور کہا کہ دارالحکومت میں آکسیجن کا سنگین بحران ہے۔ وہ ایک بار پھر مرکزی حکومت سے دہلی کو فوری طور پر آکسیجن مہیا کرانے اپیل کرتے ہیں۔ کچھ اسپتالوں میں چند گھنٹوں کے لئے آکسیجن باقی بچے ہیں۔ دہلی میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ ہم مرکزی حکومت سے بھی مستقل بات کر رہے ہیں۔ دہلی میں بڑے پیمانے پر آکسیجن اور بستروں میں اضافے کا کام بھی جاری ہے۔

انہوں نے افسران کو دہلی میں آکسیجن بیڈ بڑھانے پر زور دینے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ یہ دیکھا جارہا ہے کہ اسپتال میں آنے والے زیادہ تر مریضوں میں آکسیجن کی سطح کم پائی جارہی ہے۔ انہیں جلد از جلد آکسیجن دی جاسکے تاکہ ان کی صحت میں بہتری آسکے اور بہتر علاج مل سکے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آکسیجن بیڈوں میں اضافہ پر توجہ دی جارہی ہے اور آکسیجن بیڈوں میں اضافے کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔

اسے بھی پڑھیں

دہلی میں کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے اختتام ہفتہ کرفیو نافذ رہے گا

دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے انکار کیا کجریوال نے

ہر لمحہ حالات خراب ہورہے ہیں: کیجریوال

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here