کہرے کے سبب کئی ٹرینیں تاخیر سے پہنچیں چارباغ

0
278

لکھنؤ: کہرے کی وجہ سے دوشنبہ کو درجنوں ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے کئی گھنٹے کی تاخیر سے چارباغ پہنچیں۔ ڈیڑھ درجن سے زیادہ ٹرینیں کہرے کے سبب ساڑھے بارہ گھنٹے تک تاخیر سے چارباغ پہنچیں۔ سب سے زیادہ لال گڑھ سے ڈبرو گڑھ جانے والی اودھ آسام ایکسپریس ساڑھے بارہ گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔

اتوار کو آنے والی پنویل گورکھپور ایکسپریس سوا گیارہ گھنٹے اور دہلی علی پور دوار اسپیشل ٹرین ۱۱ گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی۔ اس کے علاوہ کئی دیگر ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر کے سبب اتوار کی جگہ دوشنبہ کو پہنچیں۔ اس میں اتوارکو آنےو الی پوربیا ایکسپریس اور غریب رتھ ایکسپریس سواسات گھنٹے، مرودھر ایکسپریس ساڑھے پانچ گھنٹے، سہیل دیو ایکسپریس پونے پانچ گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔

جب کہ دوشنبہ کو تاخیر سے آنےو الی ٹرینوںمیں مرودھر ایکسپریس سوا چھ گھنٹے، مظفر پور پوربندر ایکسپریس پانچ گھنٹے، کوٹا پٹنہ ایکسپریس ساڑھے پانچ گھنٹے، سابرمتی ایکسپریس ساڑھے پانچ گھنٹے، برونی گوالیار ایکسپریس اور فیض آباد لکھنؤ پسنجر پانچ گھنٹے، بھوپال پرتاپ گڑھ ایکسپریس ۴ گھنٹے، بارہ بنکی لکھنؤ میمو ۴ گھنٹے، اودھ ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے، فرکا ایکسپریس ۳ گھنٹے، ایل ٹی ٹی سپرفاسٹ ۳ گھنٹے،ایکاتمتا ایکسپریس ۴ گھنٹے، پریاگ گھاٹ بریلی پسنجر ایکسپریس ۴ گھنٹے، مظفر پور سورت ایکسپریس ۳ گھنٹے، ورونا ایکسپریس ۳ گھنٹے، نوچندی و گورکھ دھام ایکسپریس ۳ گھنٹے تاخیر سے چارباغ پہنچیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here